خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل و توسیع،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 27 فروری 2020 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل و توسیع کا فیصلہ،کارکردگی کی بنیاد دو وزراء کے قلمدان کی تبدیلی پر مشاورت مکمل ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر اس وزارت کے امور سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات لیکر دوسری وزارت ان کے حوالے کی جائے گی۔

شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان سے اپنی وزرات تبدیل کرنے کی خود درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آمادگی ظاہر کی ہے، چند دن میں اعلامیہ جاری ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں ایک مشیر مزید شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اگلے اڑھتالیس گھنٹے میں نوٹیفیکشن جاری کرنے کاامکان ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں