ڈپٹی کمشنر دیر بالاکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالاخورشید عالم کا دیر بازار کا دورہ

جمعرات 27 فروری 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالاخورشید عالم نے دیر بازار کا دورہ کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور تیار خوراک کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف اشیاء کی قیمتیں چیک کی ناقص صفائی،گرانفروشی،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے،کم وزن اورزائدالمعیاداشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور ان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ آئندہ کیلئے محتاط رہے بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں