اسسٹنٹ کمشنرناوگئی حبیب اللہ وزیر کا ناواگئی بازار کا اچانک دورہ

جمعرات 27 فروری 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرناوگئی حبیب اللہ وزیر نے تحصیل میونسپل افیسر ناواگئی اور تحصیلدار ناواگئی کے ہمراہ ناواگئی بازار کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اور بازار میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف دکانداروں کو سختی سے وارننگ دیتے ہوئے تاجر برادری کے صدر کو منگل کے دن اپنے دفتر بلالیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام دکاندار رضامندی سے غیر قانونی تجاوزات ختم کریں ورنہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ انکے خلاف کاروائی کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں