چکدرہ میں سوئی گیس کی بلاامتیاز فراہمی یقینی بنائیں گے،ایم پی ایز

جمعہ 28 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایم پی اے ہمایوں خان اور ایم این اے سید محبوب شاہ نے کہاہے کہ چکدرہ میں سوئی گیس کی بلاامتیاز فراہمی یقینی بنائیں گے۔کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ،بھرتیوں او ر تعیناتیوں سمیت تمام ترقیاتی کا م میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں،چکدرہ لوئر دیر کا گیٹ وے ہے یہاں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہوگی وہ گزشتہ روزگل مقام چکدرہ میں بہادرزیب خان کی سربراہی میں تحفظ حقوق یوسی چکدرہ کے اہم جرگہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بہادر زیب خان ،مرزاباچا اور فیض الحسن نے علاقائی مسائل ومشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے سوئی گیس فراہمی منصوبے سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ یوسی چکدرہ کو بلاامتیاز گیس فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائے ۔اراکین جرگہ نے چکدرہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی آمد کے موقع پر ان کی فقید المثال استقبال کا عزم ظاہر کہا اور بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے کردار کو سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں