کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کیلئے ایچ ایم سی ہسپتال میں ہنگامی اجلاس

جمعہ 28 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایم ٹی آئی ایچ ایم سی میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر کی صدارت میں کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے عملے اور انتظامیہ کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا۔ اس میں فیکلٹی اور ایڈمن سٹاف کے سینئر ممبران نے شرکت کی جس کے تحت احتیاطی اور ہنگامی اقدامات اور ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔

اسی سے متصل ایچ ایم سی انتظامیہ نے کل کرونا وائرس سے آگاہی مہم کا اغاز کرنا ہے۔ جس میں تمام فیکلٹی ممبرز ہسپتال کا عملہ اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کی طالبات شرکت کریں گی۔ جو ڈسپلے کارڈز کیساتھ ہسپتال میں واک کریں گے ساتھ ہی ہسپتال کی مخصوص جگہوں پرعوام اور مریضوں کی اگاہی کیلیے بینرز بھی چسپا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہسپتال کے سینئر فیکلٹی ممبرز تمام ڈاکڑز۔

پیرامیڈیکس۔ نرسیس اورہسپتال کے دیگر عملے کو کرونا وائرس سے بچاوکے حوالے سے کل بروز جمعہ صبح 10بجے ہسپتال کے ایڈیٹوریم میں پریزنٹیشن کے ساتھ اسپیشل لیکچر دیا جائیگا۔ آپ تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے گزارش ہے کہ اس آگاہی مہم کی کوریج کے توسط کے زریعے عوام الناس میں بروقت آگاہی باہم پنہچانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں