پشاور،سٹی ٹریفک پولیس نے لائن ٹریفک بحال کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ

جمعہ 28 فروری 2020 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس نے لائن ٹریفک بحال کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال‘ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی ایجوکیشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر لاہور اڈے کے مقام پر ناکہ بندی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی اور غلط طریقے سے اوورٹیک کرنیوالوں کو ڈی ایس پی ایجوکیشن نے آگاہی دی اور اس کے نقصانات بارے آگاہ کیا اور آئندہ خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنے اور آگاہی دینے کی خاطر مختلف مقامات اور اداروں میں تربیتی نشستوں کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانا ہے اور تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں