قبائلی اضلاع کے پولیس میں ضم ہونے والے خاصہ داروں اورلیویز اہلکاروں کی سیکورٹی کلیرنس شروع

جمعہ 28 فروری 2020 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) قبائلی اضلاع کے پولیس میں ضم ہونے والے خاصہ داروں اورلیویز اہلکاروں کی سیکورٹی کلیرنس شروع کردی گئی ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کے ضم ہونے والے پولیس کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذکرنے پر عمل درآمد کے لئے سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کردی ہے جس کے بعد قبائلی اضلاع کے ضم ہونے والے خاصہ داروں اور لیویز فورس احتجاج نہیں کر سکیں گے اور احتجاج کرنے کی صورت میں لازمی سروس ایکٹ کے تحت انہیں برطرف کردیا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق متھرا کی حدود میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کے ہلاکت کے بعد سیکورٹی کلیرنس شروع کردی گئی ہیں آپریشن کے دوران ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا ایک خاصہ دار اہلکار بھی جاں بحق ہوا تھا سی ٹی ڈی پولیس نے موقف اختیار کیاہے کہ پانچوں دہشت گرد پشاور میں دہشت گردی کے منصوبے کے لئے آ رہے تھے جن میں ایک خود کش حملہ آور بھی تھا جس کے بعد ذرائع نے بتایا ہے کہ قبائلی اضلاع کے تمام ضم ہونے والے اور عنقریب مزید ضم ہونے والے اہلکاروں کی سیکورٹی کلیرنس شروع کردی گئی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں