پشاور،چھاپوں کے دوران 8 دکانوںاورایک آئس کریم فیکٹری کو سیل کردیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعلی کے مشیر بلدیات کامران بنگش کی ہدایت پر ایڈمنسٹرٹر ٹائون ون سلیم خان ‘ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایازدرانی‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ ‘ فضل محمود اور انفورسمنٹ آفیسر اربا ب شہزادنے شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ ‘8 دکانوںاورایک آئس کریم فیکٹری کو سیل کردیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹائون ون انتظامیہ نے پھندو روڈ‘ گلبہار‘ سٹی سرکلر روڈ ‘رامداس بازار اور شیخ آباد کا دورہ کیا ا س دوران ٹائون ون انتظامیہ نے پھندوروڈ پر آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاںپر مزدور صحت کے اوزار وں کے بغیر کام کررہے تھے جبکہ حکومت کی طرف سے کارروباری سرگرمیوں پر پابندی بھی ہے جس پر ٹائون ون انتظامیہ نے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ گلہبار میں پراپرٹی کی دکان ‘ شوراما کی دکان ‘ رامداس بازار میں ٹی وی مکینک کی دکان ‘رضائیوں کی دکان ‘شیخ آباد میں افغان ہوٹل ‘ اور گلبہار میں 3 جوس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے احکامات پر من وعن سے عمل کریں اور دکانیں نہ کھولیں کیونکہ کرونا کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میںلیا ہے اور حکومت نے عوام کی صحت کے پیش نظر تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کی ہے انہوں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں