لاک ڈائون، پشاور میں محنت مزدوری کرنیوالے قبائلی اضلاع اور دیگر شہروں کے لوگ مکمل طور محصور

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) لاک ڈائون کے باعث پشاور میں محنت مزدوری کرنے والے قبائلی اضلاع اور دیگر شہروں کے لوگ پشاور میں مکمل طور محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ہوٹلوں اور ہاسٹلوں اور رشتہ داروں کے ہاں مقیم ان مسافروں سے کیساتھ راشن اور پیسے ختم ہوگئے اور راستوں کی مکمل بندش ہونے کے باعث اپنے گھروں کو جانہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کے پھیلنے کی خدشے کے پیش جہاں پورے ملک سمیت پشاور میں لاک ڈائون ہے جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناہے وہاں محنت مزدوری کرنیوالے قبائلی اضلاع اور دیگر شہروں کے لوگ بھی پشاور میں محسور ہوکر رہ گئے ہیں،اسی طرح پشاور اور اسکے ملحقہ اضلاع کے لوگ جو پنجاب ،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور دیگر شہروں میں محسور ہوگئے ہیں ،لاک ڈائون کے باعث مختلف شہروں میں محسور رہنے والے لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء،پیسے ختم ہوگئے ہیں،ایک طرف مختلف شہروں میں محسور لوگوں کو مشکلات کا سامناہے بلکہ انکے گھروالے اور رشتہ داربھی انکے لئے پریشان ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں