حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکا ہے،سردارحسین بابک

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت دہاڑی داروں اور غرباء کیلئے الگ الگ اعلانات کیا معنی رکھتے ہیں مرکزی و صوبائی حکومتیں یکسوئی پیدا کریں، لاک ڈائون کی وجہ سے غرباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ آٹے کے بحران نے شدت اختیار کرلی ہے، ہر علاقے میں اپنی مرضی کی نرخیں چل رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں اپنے نقد اعلانات کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تک تقسیم ، منصفانہ اور مستحقین کو ملنے کے بڑے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے عمل کو تیزاور شفاف بنانے کیلئے الگ الگ اعلانات کیا پیغام جارہا ہی حکومتوں کے درمیان وباء کے باعث رونما ہونے والے اثرات اور تکالیف کو ختم کرنے میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی لانی ہوگی، عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں لہٰذاحکومتیں اپنی تمام وسائل اور توانائیاں عوام کو ریلیف پہنچانے میں صرف کریں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں