لاک ڈائون کے ساتویں روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کور اور پاک فوج نے شہر بھر کا انتظامات مستقل طور پر سنبھال لیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) لاک ڈائون کے ساتویں روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کور اور پاک فوج نے شہر بھر کا انتظامات مستقل طور پر سنبھال لیا،اشرف روڈ،گلبہار،خیبر روڈ،باچاخان چوک،گوراقبرستان سمیت مختلف مقامات پر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،جو آنے اور جانے والے افراد کے چیکنگ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنابھر کی طرح پاکستان کے تمام شہروں سمیت خیبر پختونخوامیں پھیلنے والے کوروناوائرس وباء نے سنگین صورتحال اختیار کرلیاہے جسکے باعث حکومت نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے اور اختیاطی تدابیر اختیارکرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،جسکے باعث قانون نافذکرنیوالے اداروں کے حکام نے قصہ خوانی بازار،پیپل منڈی،چوک یاد گار،اشرف روڈ،ہشت نگری،گلبہار،حاجی کیمپ اور صدر علاقوں سمیت یونیورسٹی اور حیات آباد کیساتھ ساتھ شہر بھر کے تجارتی مراکز بند کردیئے ہیں،جسکے باعث شہر میں مکمل طور پر خاموشی ہے ،تاہم اسکے باوجواکثر مقامات پر لوگ اختیاط کے بجائے گھروں سے نکل رہے ہیں،جسکے باعث ہفتے کے روزپاک اور فرنٹیئر کور کے جوانوں شہر میں تعینات کردیئے ہیں،جنہوںنے مکمل طور پر پشاور شہر کو اپنے کنٹرول میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

،پشاور کے تاریخی بازارقصہ خوانی،چاک یاد گار،کریم پورہ،چوک شادی پیر،اشرف روڈ،گلبہار،خیبر روڈ،باچاخان چوک،گوراقبرستان اوریونیورسٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،جو آنے اور جانے والے افراد کے چیکنگ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں