چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کاظم نیازکی زیر صدارت کمشنرزکا اجلاس منعقد

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر بریفننگ دی اجلاس میںخیبرپختونخوا ریلیف پیکج پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کاظم نیازکی زیر صدارت کمشنرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر بریفننگ دی، اجلاس میںخیبرپختونخوا ریلیف پیکج پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ زراعت، تعمیرات، ہول سیلرز، ٹرانسپورٹ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ سیکٹرز متاثر ہونگے،بی آئی ایس پی کے پیسوں میں صوبہ کی طرف سے دو ہزار روپے جمع کر کے فی خاندان پانچ ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے،ریلیف پیکج سے کل 9لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا،ریلیف پیکج تین مہینوں کے لیے ہو گا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریلیف پیکج میں مستحقین کی شناخت کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے،کمیٹی میں دو سرکاری ممبران جس میں ایک ویلج یا نائبر ہوڈ سیکرٹری دوسرا استاد یا نمبردار ہوگا،دو پرائیویٹ ممبران جس میں ایک ممبر زکو کمیٹی اور دوسرا علاقہ عمائدین سے ہو گا،ضلعی انتظامیہ تین دنوں میں کمیٹی کی نوٹیفیکیشن کرے گی ،کمیٹی تین دنوں میں مستحقین کی شناخت کرے گی،دو دنوں کے اندر ڈپٹی کمشنر اور بی آئی ایس پی کے ویب سائٹ پر مستحقین کی معلومات دے دی جائے گی،انہی دو دنوں میں ریونیو آفیسر یا تحصیلدار معلومات کی تصدیق کریں گے،دو دنوں میں ڈیٹاکی تصدیق بھی ہو جائے گی،ایک دن بعد پی ایم آر یو ڈیٹا واپس ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دے گا،اس طرح یہ پورا پراسس 10سے 13دنوں میں مکمل ہو گا،ریلیف پیکج صرف ڈیلی ویجرز یا دیہاڑی دار طبقہ کے گھر کے سربراہان کو ملے گا،ریلیف پیکج مذکورہ بالا متاثر ہونے والے سیکٹرز کے دیہاڑی دار یا ڈیلی ویجرز طبقہ کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں