خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم بندش سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم بندش سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں 8مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی جس سے صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188تک پہنچ گئی ہے اسکے علاوہ مشتبہ افراد کی تعداد 894تک پہنچ گئی جو مختلف قرنطین سنٹرز میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مختلف صوبوں میں سرکاری ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں جنہوں نے کورونا وبا پھیلنے کے بعد ان علاقوں سے اپنے صوبے کو واپسی شروع کر دی ہے جس سے ملک کے مختلف اضلاع میں وائرس کی وبا پھیل گئی ہے اور جن لوگوں میں کورونا وائرس کے جراثیم موجود ہیں وہ با آسانی اور دیر کئے بغیر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کو منتقل کر رہے ہیں جس کے باعث اس بیماری میں کمی لانے کی بجائے اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے لہذا صوبائی حکومت اور صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کریں اور دیگر صوبوں سے آنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں