ڈائریکٹر خوراک کا پشاور اور چارسدہ میں واقع مختلف فعال فلور ملوں کا اچانک دورہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی اور سیکرٹری خوراک نثار احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر خوراک نے ضلع پشاور اور چارسدہ میں واقع مختلف فعال فلور ملوں کا اچانک دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری گندم کی پسائی اور آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر خوراک نے فلور ملوں کو کوٹہ کے حساب سے دی جانے والی گندم کی پسائی اور سرکاری آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی نوٹیفائیڈ ڈیلرز کو سپلائی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے کی دیگر فلور ملوں کے اچانک دورے بھی کیے جائیں گے۔دریں اثناء، ڈائریکٹر خوراک نے پشاور اور چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور متعلقہ اضلاع میں آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں