500 حفاظتی کٹس اور 500 سینٹائزر شمالی وزیرستان بھیج دئیے گئے ، وزیر ریلیف اقبال وزیر

پیر 30 مارچ 2020 23:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر ریلیف، بحالی وآبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ 500 حفاظتی کٹس اور 500 سینٹائزرز شمالی وزیرستان بھیج دئیے گئے اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔ وزیر ریلیف نے کہا کہ تمام اضلاع اور قرنطینہ مراکز کو ضروری سامان بھیجا جارہا ہے محکمہ ریلیف کورونا سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، مختلف اضلاع میں ماسکز اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم کی طرف سے 50 ہزار مزید ماسکز پشاور پہنچ رہے ہیں جو مختلف اضلاع میں تقسیم کئے جائینگے، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے کورونا کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہی ہے صوبے کے تمام اضلاع میں محکمہ ریلیف کورونا کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ضروری سازوسامان فراہم کیا جارہا ہے اسکے علاوہ کورونا سے بچنے کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں