کورونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہوداگنج میںکلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے

جمعہ 3 اپریل 2020 21:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) ٹیموں نے یونین کونسل گنج کے کورونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہودا میں کلورین سلوشن اور جراثیم سپرے کش سپرے کیا تاکہ محلے میں وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ محلے کا ایک رہائشی 15 مارچ کو عمرے سے واپس آیا تھا اور ان کے گھر کے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے محلے کو قرنطینہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر زون بی کی ٹیموں نے پورے محلے میں کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کیا جبکہ آئوٹ ریچ ٹیموں نے آگاہی مہم چلائی، محلے کی مکمل صفائی بھی کی گئی۔ ڈبلیو ایس ایس پی زون بی کی ٹیم علاقے میں صبح وشام کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کرتے ہوئے گلی کوچوں اور گھروں کی جراثیم کشی کرے گی۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی خصوصی ٹیمیں پہلے ہی سے شہر بھر میں گلی محلوں اور گھروں میں سپرے کر رہی ہیں ، کلورین سلوشن سے سڑکوں کی صبح وشام دھلائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں