کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ ،کر ونا سے متعلق انتظا ما ت کا جائزہ لیا

جمعہ 3 اپریل 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کر ونا سے متعلق کئے گئے انتظا ما ت کا جائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کو کورونا کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ضلعی انتظا میہ نے کل 09آئسولیشن سینٹراور24 قرنطینہ سینٹرز قائم ہیں جہاں اب تک 09 مریض داخل کیے گئے ہیں جنہیں علاج اور دیگرتمام بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ہدا یت کی کہ ایبٹ آباد میں قا ئم کئے گئے کر ونا کنٹرو ل اور قرنطینہ سینٹرز میں کر ونا کے مریضو ں کو ہر قسم کی سہولیات اور علاج فرا ہم کیا جا ئے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں