خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے پہلا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب

جمعہ 3 اپریل 2020 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے پہلا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیاواک تھرو گیٹ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے داخلی راستے پر نصب کیا گیاہی ۔

(جاری ہے)

گیٹ صرف 60 ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے،جبکہ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایبٹ آباد کے بڑے ہسپتالوں سمیت رش والے مقامات پر اسی طرح کے مزید گیٹ مفت نصب کیئے جائیں گے، جمعہ کو ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹائزر گیٹ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تخلیق کیا گیا ہے، گیٹ سے گزرنے والے جراثیم کش سپرے کے بعد ہسپتال کے اندد داخل ہو سکیں گے، جس سے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین کو اس موزی مرض سے بچنے میں کارآمد ثابت ہو گا، احسن حمید نے کہا کہ جی ڈی اے اسی طرز پر رش والے مقامات پر مزید گیٹ نصب کرے گا۔

جی ڈی اے کا شعبہ ٹیکنکل انتہائی کم لاگت سے تیار ہونے والے گیٹ کو ذیادہ رش والے بینک، شاپنگ مالز اور دیگر رش والی جہگیوں کیلئے بھی دسیتاب بنانے کیلئے تیار ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں