iپشاور، ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

j پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری مقدار میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 9ہزار کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی تھی جس کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے ایمونیشن سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل کی جانب سے ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ڈی ایس پی صدر سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر5752 کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کی کوشش کی جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے لگا، پولیس پارٹی نے گاڑی کا تعاقب شروع کرتے ہوئے قریب ہی گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف بور 9ہزار کارتوس برآمد کر کے ملزم عثمان غنی ولد نور اسلم خان سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں