sآٹا،چینی بحران، گھر کے چور نے لنکا ڈھا دی،محمد فائق شاہ

-وزیراعظم غیر جانبدارنہ کاروائی سے مثال قائم کریں،غریب عوام کو لوٹنے والوں کا سخت محاسبہ ھونا چاہئیے،چیرمین امن ترقی پارٹی

اتوار 5 اپریل 2020 22:45

ّ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے آٹا چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے چوروں نے لنکا ڈھا دی ہے جن کے نام آئے ہیں حکومت سے علیحدہ کر کے کڑا اور غیر جانبدار احتساب کیا جائے ورنہ یہ حکومت کی نااہلی کے لیے چارج شیٹ ثابت ہو گی۔

محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم غیر جانبدارانہ کاروائی کے احکامات دیں۔امن ترقی پارٹی پہلے ھی ان افراد کی نشاندھی کر چکی تھی اب مزید انتظار شک وشہبات پیدا کرے گا اور عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ ھمیشہ کے لیے دفن ھو جائے گا۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ غریب عوام کو لوٹنے والوں کو کسی قسم کی چھوٹ یا رعایت نہیں دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

کروڑوں اور اربوں کمانے والے ترین ، بد ترین ھیں چوھدری مونس الٰہی اور خسرو بختیار نے بھی بہتی کنگا میں ھاتھ دھونے جو کہ کرپشن کی انتہا ھے۔

ان کو بدترین انجام سے دوچار ھونا چاھیے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ اس ملک کو یہاں پہانچنے اور معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار یہی اشرافیہ ھے۔وہ شریف کے نام پر ھو، زردار کے یا ترینوں اور نوابوں کے نام پر ھو مگر افسوس ھمارے وزیراعظم کو احساس نہیں اور نہ ھی پہچان کیا وہ بھی اس میں ملوث تو نہیں محمد فائق شاہ نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اس مکافات عمل کا سب چور شکار ھوں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب طاقت کی ڈور غریبوں کے ھاتھ میں ھو گی سیاستدان اور حکمران اس وقت سے ڈریں،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں