کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ بنوں نے اکٹھا کر لیا

پیر 6 اپریل 2020 13:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفترسے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے مالی مدد کیلئے روزانہ اجرت والے اور کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ بنوں نے متعلقہ نیبر ہوڈ/ ویلج کونسل سیکرٹری کے ذریعے اکھٹا کردیا ہے، اس ڈیٹا کوؤ اعتراضات/ تحقیقات اور سوالات کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کے فیس بک پر آن لائن کر رہے ہیں جہاں پر ہر پاکستانی وہ ڈیٹا دیکھ سکے گا اور اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو مقررکرددہ کمپلینٹ نمبر09289270117 یا واٹس ایپ نمبر 03020030032پر کال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے کمپلینٹ کی تحقیقات کی جائے گی اور اگر غیر مستحق افراد کا ڈیٹا متعلقہ ٹیچر یا ویلج کونسل سیکرٹری نے دیا ہے تو ان کی درستگی کر کے انکے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں