مردان وصوابی میں محکمہ خوراک نے 1 ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ جرمانہ وصول کیا

پیر 6 اپریل 2020 13:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) محکمہ خوراک نے گذشتہ ایک ماہ میں 2لاکھ 66ہزار روپے جرمانے وصول کرلئے مردان اور صوابی میں مجموعی طورپر 22فلوملوں اور695دوکانوں کو چیک کیاگیا محکمہ خوراک کے صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی کی ہدایات پر مردان کے ڈویڑنل اسسٹنٹ فوڈ ڈائریکٹر امتیازمحمد خان کی نگرانی میں ماہ مارچ میں مردان میں 16فلور ملزاور315دکانیں چیک کی گئیں اور خلاف ورزیوں پر60 دکانداروں سے 143000روپے جرمانہ وصول کیاگیا اس طرح صوابی میں 6فلورملزاور380دکانوں پر چھاپے مارے گئے 44قصوروار دکانداروں سے 123000روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کیاگیا محکمہ خورا ک نے اس دوران گیارہ نمونے لیبارٹری کوبجھوادی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں