خیبر پختو نخوا میں کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کی تکمیل مزید آسان بنانے کیلئے منصوبوں کی منظوری کیلئے مختص مقررہ وقت میں تبدیلی

پیر 6 اپریل 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) خیبر پختو نخوا میں کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کی تکمیل مزید آسان بنانے کیلئے پیر کو معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی خصوصی ہدایت پر منصوبوں کی منظوری کیلئے مختص مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کے ٹائم فریم میں تبدیلی کی گئی۔

معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے نئے اعلامیے کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوکل ایریا اتھارٹیز اورتحصیل انتظامیہ اب کمرشل بلڈنگ منصوبے کی منظوری 60دن کے بجائے 15دن کے اندر دے گی۔ اسی طرح لوکل ایریا اتھارٹیز اور تحصیل انتظامیہ رہائشی منصوبے کی منظوری 30دن کی بجائے 10دن میں دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اندرون پشاور کمرشل منصوبے کی منظوری 60کی بجائے 30دن کے اندر ہو گی جبکہ تحصیل انتظامیہ رہائشی بلڈنگ منصوبے کی منظوری اندرون پشاور 30کے بجائے 15دن میں کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت کی روشنی میںخیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے اس اقدام کو مزدور دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کو فوری اور بر وقت خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ بلدیات میں اصلاحات کا عمل بلا تعطل جاری ہے تا کہ عوام کو پورا اور بروقت انصاف ملے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں