خیبر پختونخوا، سینئر وکیل کاای کورٹس کیلئے چیف جسٹس کو خط

منگل 7 اپریل 2020 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل نے ای کورٹس شروع کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل نے کہاکہ کورونا سے عدالتیں بند ہونے سے زیرِ التواء مقدمات میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے خط میں کہا کہ ہزاروں قیدیوں کے کیسز کی سماعت بھی نہیں ہو رہی، ای کورٹس کے ذریعے وکلاء گھروں سے مقدمات کی پیروی کر سکیں گے۔خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ درخواستیں، حلف نامے اور کورٹ فیس جمع کرنے کی سہولت اور کیسز کی سماعت آن لائن ہونی چاہیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں