ِکرونا وائرس کے حوالے سے پشاور کے 115تجارتی مارکیٹوں کو انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے حوالے سے پشاور کے 115تجارتی مارکیٹوں کو انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا ہے تاہم ریلیف کاکام فوری طور پر شروع کرنے ، تاجروں کویوٹیلٹی بلوں اور دیگر ٹیکسز میں خصوصی ریلیف کی فراہمی کی سفارشات بھی کی گئی ہے لاک ڈائون پرپابندی نظر انداز کرنے کے بعد پشاور میںکرونا کے پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک ، بورڈ بازار ، رامداس چوک ، بھانہ ماڑی ، ڈبگری گارڈن ، نمک منڈی ، ہشتنگری ، کریم پورہ ، جھنڈا بازار ، مینا بازار ، قصہ خوانی ، خیبر بازار ، کوہاٹی ، گنج بازار ، پھندو روڈ ، شاہین مسلم ٹائون ، اخون آباد ، رشید آباد ، افغان کالونی ، گورا بازار ، شفیع مارکیٹ ، سمیت شہر کے مختلف چھوٹے بڑے 115تجارتی مراکز کو کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس ترین قرار دیا ہے ان مارکیٹوں کو کھولنے کے بارے میں تجاویز دی گئی ہیں کہ انہیں مرحلہ وار طور پر چند گھنٹوں کے لئے کھول دیا جائے محدود پیمانے پر مختلف بازاروں کو کھولا جائے تاہم انہیں حفاظتی اقدامات کی سفارشات بھی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تاجروں اور دیہاڑی دار مزدورں کو ریلیف کاکام بھی آج سے شروع کرنے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں