تیمور جھگڑا کی کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کی فون پر عیادت

ًڈاکٹر ضیاء سے دعاؤں، نیک تمناؤں کا اظہار، مل کر اس وباء کا مقابلہ کریں گے۔ وزیرصحت

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرضیاء کی فون پر عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ضیاء کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیر صحت تیمور جھگڑا نے متاثرہ ڈاکٹر سے فون پر بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر سرگرم عمل ڈاکٹرز کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

صحت عملے کو حفاظتی سامان ہنگامی بنیادوں پر خرید کر پہنچا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے ڈاکٹر ضیاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے خلاف جواب طلبی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان کیا اور مردان کے چند مخصوص ہسپتالوں میں فوری طور پر حفاظتی سامان پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر صحت نے ڈاکٹر ضیاء کو آرام کرنے کا مشورہ دیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ تیمور جھگڑا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگرچہ ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں تاہم حکومت ثابت قدمی سے کام کر رہی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں