معیاری سینیٹائزرز ، ماسک اور گلوز کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اُٹھا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نورنگ امین اللہ خان

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نورنگ امین اللہ خان نے آرمی اہلکاران کے ہمراہ نورنگ بازار میں کرونا وائرس کے خلاف لئے گئے اقدامات کا معائنہ کر تے ہوئے کہا کہ معیاری سینیٹائزرز ، ماسک اور گلوز کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور اس ضمن خلاف ورزی برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی خریداری میں صبر اورتحمل کا مظاہر ہ کرنا ہے اور اپنے درمیان مناسب فاصلہ رکھ کر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نورنگ بازار کے مین روڈ سے تجاوزات اورجگہ جگہ رکاوٹو ں کو ہٹا کر لوگوں کے شکایات کا ازالہ کیا۔ بعد میں اشیائے خورد ونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاست پر آئے اس مشکل وقت میں تمام لوگ اپنا حصہ ڈال کر ایک منظم اور با وقار قوم کی حیثیت سے مقابلہ کریں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں