تبلیغی جماعت کے نوارکان میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں، احتیاطاً 2ساتھیوں کے ٹیسٹ لیکر پشاور لیبارٹری بھیج دئیے گئے،ڈپٹی کمشنر بنوں

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لؤکل 9ساتھیوں پر مشتمل تبلیغی جماعت کے ارکان شکار پور سے بنوں آ ئے تھے جنکو غوریوالہ ہسپتال پہنچایا گیا ان سب میں کروانا وائرس کے علامات نہیں پائی گئی لیکن احتیاطاً 2ساتھیوں کے ٹیسٹ لیکر پشاور لیبارٹری بھیج دئیے گئے اور تمام ساتھیوں کوممباتی باکزئی کے ایک مسجد میں پولیس کی نگرانی میں قرنطینہ (الگ تلگ)کیا گیا رزلٹ آنے کے بعد اگر کسی میں کرونا وائرس کنفرم ہوتا ہے تو انکو خلیفہ گل نواز ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مزید برآں بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیفہ گل نواز ہسپتال میں ٹوٹل 322 مریضوں کو دیکھا گیا ہے جس میں سے ٹوٹل 58افراد مشکوک/ مشتبہ قرار دے کر ان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن میں الحمد اللہ 43افراد کے ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو موصول ہوگئے ہیں جبکہ 8کرونا وائرس کے کنفرم کیس سامنے آئے ہیں ان ٹیسٹ رزلٹ میں 5ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے جن میں پانچوں میں رزلٹ نیگیٹیو موصول ہوئے ہیں اس کے علاوہ ٹوٹل 50افرا د قرنطینہ سنٹرز میں الگ تلگ موجود ہیں جس میں 21افراد آر ایچ سی غوریوالہ، 13ٹائپ ڈی ہسپتال ککی، 7افراد جانی خیل اور 9افراد ممباتی بارگزئی کے مسجد میں موجود ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں