حکومت صرف امدادی رقوم کی اعلانات کررہی ہے ، عملی اقدامات نہیںاٹھارہی ،سیدولی شاہ آفریدی

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے کہاہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے متوسط طبقہ شدید مشکلات کاشکارہوچکی ہے حکومت صرف امدادی رقوم کی اعلانات کررہی ہے عملی اقدامات نہیںاٹھارہی ہے دوہفتے لاک ڈائون کی وجہ سے غریب عوام کے گھروںکے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیںصوبائی حکومت12ہزارروپے امدادی رقوم جلدشروع کریںانہوںنے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خریدختم ہوچکی ہے لاک ڈائون کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیںآسمان کوچھورہی ہے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ راشن کاسلسلہ فوری طورپرشروع کریںاورکروناوائرس کی مریضوںکے ٹسٹ سمیت علاج مفت فراہم کریںکیونکہ عام آدمی کروناٹسٹ کی8ہزارروپے فیس برداشت نہیںکرسکتاانہوںنے کہاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے مزدورڈرائیوراورچھابڑی فروش طبقہ سب سے زیادہ متاثرہواہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں