ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں،سینیٹر روبینہ خالد

رپورٹ میں ملوث جہانگیر ترین، خسروبختیار اور ق لیگ کا عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں کلیدی کردار تھا۔چینی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کابینہ نے کیا تھا،چینی فراڈ میں پوری حکومت ملوث ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 9 اپریل 2020 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، رپورٹ میں ملوث جہانگیر ترین، خسروبختیار اور ق لیگ کا عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں کلیدی کردار تھا۔چینی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کابینہ نے کیا تھا،چینی فراڈ میں پوری حکومت ملوث ہے،۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کپتان کرپٹ نہ ہو تو ٹیم کرپشن نہیں کرسکتی۔جہانگیر ترین کے جہاز کے بغیر پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت سازی ممکن نہ تھی جہانگیر ترین سبسڈی وصول کرنے کی تصدیق کر چکے اب فرانزک رپورٹ کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف فرد جرم ہے ،دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ بزدار کیخلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ نے عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے،انکوائری رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، منافع خور وزیر اعظم کے مالی مددگار نکلے، اب وعدہ پورا کرنے کا عمران خان کے پاس سنہری موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ریس میں حکومتی ذمہ دار بدستور درجہ اول پر ہیں اور اب کسی چور کو نہیں چھوڑوں گا کا وعدہ پورا کرنے کا اب عمران خان کے پاس سنہری موقع ہے، انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہے کہ عمران خان کب چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں