ا حساس پیکج اعلان کے باوجود مزدور ، عوام دردر کی ٹھوکریںکھا رہے ہیں ،صائمہ عمر

انصاف کے علمبرداروں نے پاکستانی غریب عوام کو احساس راشن پیکج تقسیم میں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن

جمعرات 9 اپریل 2020 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پشاورڈویژن کی جنرل سیکرٹری صائمہ عمرنے کہاہے کہ احساس راشن پیکیج اعلان کیے ہوئے کئی دن گزر گئے اور بے روزگار مزدور کار غریب عوام کو راشن رجسٹریشن کیلئے سرکاری دفتروں کی در در کی ٹھوکریں اور خاک چھان رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انصاف کے علمبرداروں نے پاکستانی غریب عوام کو وزیر اعظم انصاف احساس راشن پیکج تقسیم میں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے اگر یہ حال وفاقی و صوبائی حکومتوں کا رہا تو پاکستانی غریب عوام کروانا وائرس وبا سے تو نہیں مارے گی لیکن بھوک و افلاس اور فاقوں کی وجہ سے خدا ناخواستہ ضرور مرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈز اکھٹی کرنے کی مہم میں تا حال کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنی تین سے چھ ماہ تنخواہیں دینے کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ انصاف احساس راشن پیکج کی تقسیم و رجسٹریشن پروگرام کو مزید شفافیت اور غیر سیاسی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں