yمحکمہ خوراک کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، 11 افراد گرفتار

-شفتالو 300 اور سیب 500 روپے فروخت کرنے پر یونیورسٹی ٹاؤن سے متعدد پھل فروش دھر لئے گئے ّگرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان

منگل 26 مئی 2020 20:55

ةپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی، سیکرٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان کی ہدایت پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ، اور فوڈ انسپکٹرز محسن علی شاہ اور وحید یوسف نے یونیورسٹی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے شفتالو 300 روپے، سیب 500 روپے فروخت کرنے پر متعدد پھل فروشوں اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش، دودھ فروش، چکن فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ٹاؤن میں کاروائی کمپلینٹ سیل پر عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے دوران محکمہ خوراک کے افسران نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کاروائیاں کیں اور سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر شہر کے مختلف علاقوں سے گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کمپلینٹ سیل پر گرانفروشوں کے خلاف اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو سرکار کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش میسر ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں