۳صوبائی کابینہ سمیت اہم ترین اجلاسوں میں سیکرٹریز سمیت اعلیٰ افسران کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا

منگل 26 مئی 2020 20:55

م*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) صوبائی کابینہ سمیت اہم ترین اجلاسوں میں سیکرٹریز سمیت اعلیٰ افسران کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور بغیر ماسک کے افسران کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز ، ڈ ی پی اوز کے علاوہ انتظامی افسران کے لئے بھی اجلاسوں میں ماسک لگانا لازمی قرار دیا ہے سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ، ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت اہم تمام افسران کے لئے ماسک کا استعمال اجلاسوں اور بازاروں میں دوروں کے موقع پر لازمی قرار دیا ہے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

مختلف صوبائی اوروفاقی محکموں کے اجلاسوں میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے افسران کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والے اہلکاروں کے لئے بھی ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ، گورنر سیکرٹریٹ کو کھولنے کے بعد ملازمین اور افسران کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں