یکم فروری سے 20 مارچ تک 478 ریگولر پروازوں کے ذریعے 81524 مسافر باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں ، اجمیل وزیر
جمعہ 29 مئی 2020 23:52
(جاری ہے)
اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمان عباسی نے مشیر اطلاعات کا استقبال کیا اور کورونا انتظامات کے حوالے سے مشیر اطلاعات کو بریفنگ دی۔ اجمل وزیر نے ائیر پورٹ پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر اجمل وزیر نے کہا کہ اس وقت محکمہ صحت کے 15 ڈاکٹرز، 8 نرسز اور 24 پیرا میڈیکل سٹاف ائیر پورٹ پر تعینات ہیں جو دن رات مسافروں کی اسکریننگ سمیت دیگر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر تمام تر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کیا جا رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے کے اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کو درخواست کی تھی جسکے بعد فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ کراچی طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثہ پر پوری قوم دکھی ہے جسکی شفاف تحقیقات جاری ہیں اور جونہی تحقیقات مکمل ہوں گی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائیگی نہ کہ پچھلے ادوار کی طرح سرد خانے کی نظر کی جائیگی۔ اجمل وزیر نے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ایک طرف عوام کو کورونا سے تحفظ دینا ہے دوسری جانب معیشت کا پہیہ چلانا ہے۔ حکومت نے مزدور طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر لاک ڈاون میں نرمی کی ہے اس لئے عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعد وضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ مشیر اطلاعات نے ڈاکٹرز، طبی عملہ و دیگر فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ وسائل کی کمی کے باوجود جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام صوبوں کی مشاورت سے کورونا کے خلاف آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی پوری مشینری 24/7 فعال ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو