من پسند کرایوں کا حصول اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 61 ٹرانسپورٹروں کا چالان

ہفتہ 30 مئی 2020 20:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے من پسند کرائے کے حصول اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 61ٹرانسپورٹروں کا چالان کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئیں اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی اور ان میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ہاتھ ملانے گلے ملنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور منہ ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنے سمیت صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ خطرناک وائرس با آسانی ختم ہو اور مزید قیمتی جانیں اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ بنیں۔

(جاری ہے)

مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیوں کے دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے لاک ڈان کی خلاف ورزی من پسند کرایوں کے حصول اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک حکام نے 61افراد کا چالان کیا اور ان سے جرمانوں کی مد میں حاصل کئے گئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں اور ٹرانسپورٹرز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنیوالے اپنی جان اور عزیز و اقارب کا دشمن نہ بنیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس جان لیوا وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں