تعمیراتی میٹریل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان

پیر 1 جون 2020 18:58

پشاور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں زیر تعمیر مکانات سے گارڈر، ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء سمیت دو عدد پستول بھی برا?مد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی تاج محمد ولد امام صدیم سکنہ یوسف آباد نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے زیر تعمیر مکان سے کسی نامعلوم ملزمان نے گارڈر، ٹی ا?ئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل و اشیاء چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے دوران تفتیش متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران رحمت ولد حبیب اللہ اور حضرت ولی عرف باچہ ولد عبد اللہ ساکنان افغانستان حال یوسف ا?باد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ گارڈر، ٹی ا?ئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو عدد پستول بھی برا?مد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں