اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کا کاٹلنگ اڈے اور بازاروں کا معائنہ

ہفتہ 6 جون 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کا کاٹلنگ اڈے اور بازاروں کا معائنہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کاٹلنگ اڈے میں ایس او پیز اور کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک کو سیل کر دیا جبکہ اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور دکانداروں کو بغیر ماسک گاہک کو اشیاء کی فراہمی نہ کرنے کی ہدایت اور ہفتہ و اتور کے روز لاک ڈائون کے تحت دکانیں کھولنے پر 7 دکانیں سیل کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کی چیکینگ کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں