مردان میںاسسٹنٹ کمشنر کا عوامی شکایات پر پٹرول پمپوں کا معائنہ

ہفتہ 6 جون 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) مردان میںاسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات پر پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا اور پٹرول کی ٹینکیاں چیک کیں۔

(جاری ہے)

پٹرول کی دستیابی کے باوجود پٹرول کو زائدقیمت پر فروخت کرنے پر مالک کو دوران چھاپہ رنگے ھاتھوں پکڑ کے پٹرول کو سرکاری ریٹ پر فروخت شروع کر دی اور مالک کوپکڑ کے پابند سلاسل کر دیا گیا، عوام کو انصاف کی فراھمی ھمارا بنیادی اصول ہے ھم کسی بھی صورت اس مافیا کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جو عوام کو اس نازک صورت حال میں بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے درپے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں