ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان کا شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ معائنہ

ہفتہ 6 جون 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان کا شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ معائنہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت نہ کرنے کی چیکینگ پٹرول کی ٹینکیاں خالی پائی گئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کوہدایات جاری کیں کہ اگر ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔مزید ایڈیشنل اے سی نے ہفتہ اور اتوار کے دن لاک ڈائون کے تحت بازاروں کا معائنہ کیا جبکہ پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر کئی افراد پر بھاری جرمانہ عائد اور 3 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں