پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک ہو گیا

جانوروں کے خوارک، دیکھ بھال اور صحت کی انکوائری کی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والے زرافے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے،وائلڈلائف

ہفتہ 6 جون 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک ہو گیا۔ اپریل اور مئی میں بھی 2 زرافے ڈائریا اور وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔محکمہ وائل د لائف کے مطابق جانوروں کے خوارک، دیکھ بھال اور صحت کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے زرافے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔پشاور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک صوبائی حکومت کسی بھی جانور کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پشاور چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے برفانی چیتے کی تحقیقات بھی سرد خانے کی نذر ہو چکی ہے اس سے قبل ہرن اور بندر کی بھی ہلاکت ہوئی تھی جس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔گزشتہ سال ستمبر میں پشاور چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ننھا بھالو فرار ہوگیا تھا جو تین روز کی تلاش کے بعد پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر انتظامیہ کی طرف سے مساجد سے اعلانات بھی کرائے گئے تھے کہ چڑیا گھر کے قریبی مکین ہوشیار رہیں اور پتہ چلنے کی صورت میں چڑیا گھر انتظامیہ کو مطلع کریں۔

پشاور چڑیا گھر کی نااہلی اور بد انتظامی کا کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی یہاں کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھے ریچھ کی عمرصرف دو ماہ تھی اس لیے وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔ ننھے بھالو کو دیر وائلڈ لائف کی جانب سے دو روز قبل پشاورچڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں