لوئر دیر میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن خدمات سرانجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

اتوار 5 جولائی 2020 20:20

+ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی خصوصی ہدایت پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن خدمات سرانجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دیر لویز لائن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر عبیدالرحمن ڈوگر ،ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر اعجاز اختر اور ضلعی افیسر محکمہ صحت ڈاکٹر فیاض علی و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیویز فورس کے جوانوں نے پر چم کشائی کی اور فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں