وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محکمہ اوقاف کی ملکیتی جائیداد اور املاک موثر انتظام و انصرام یقینی بنانے کیلئے مجوزہ پلان سے اصولی اتفاق
اتوار 5 جولائی 2020 20:45
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے، محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور محکمے کی ملکیتی تمام جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لیے ان جائیدادوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے، بعض جگہوں پر ان جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے اور مقصد ک لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر اکبر ایوب، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اوقاف ظہور شاکر، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے علاوہ سیکریٹری خزانہ ، سیکرٹری اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ اوقاف کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ مجوزہ بزنس ڈویلپمنٹ پلان کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بزنس ڈویلپمنٹ پلان کے تحت قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں، تخمینہ اخراجات، منصوبوں پر عملدرآمد کی صورت میں متوقع آمدن، اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور دیگر اہم امور سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف میں گورننس، منیجمنٹ، مانیٹرنگ اور خدمات کی فراہمی کی مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز پیش کی گئی جن میں وقف جائیدادوں کے تمام ریکارڈ کی ریونیو ریکارڈ سے ہم آہنگی، تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، سٹیٹ آف دی آرٹ فنانشل مینجمنٹ اور انٹر آڈٹ سسٹم، ویٹ پورٹل اور موبائل ایپ کی تشکیل، محکمہ اوقاف کے لئے کل وقتی مجسٹریٹ کی تعیناتی، انتظامی سٹرکچر کی بہتری اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے لئے مجوزہ بزنس ڈویلپمنٹ پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں محکمے کو درکار انسانی اور مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے بعض املاک پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی متعلقہ حکام کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری