غلجی کنڈر خیل میں طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن‘ نذ ر علی

ٰلوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے‘حکام بالا نوٹس لیں

پیر 6 جولائی 2020 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) غلجی کنڈر خیل کے سابق ناظم نذر علی نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا دورانیہ20 گھنٹے سے تجاویز کرگیاہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں‘سابق ناظم اورمعززین علاقہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لائی گئی تومین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردینگے‘انہوں نے کہا ہے کہ گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے‘ایک طرف بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو دوسری طرف گرمی نے گھروں میں خواتین کی مشکلات بڑھا دی ہیں اور کاروبار زندگی بھی معطل ہے‘ حکومت نے لوڈشیڈنگ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں لوگوں سے ہر ماہ باقاعدگی سے بلوں کی وصولی بھی ہو رہی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ بھی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں