ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ مراد احمد ہوتی کا گمبٹ بازار کا دورہ

مختلف سبزی و فروٹ،تندور،بیکری اور جنرل سٹورز و مرچنٹ شاپس و بینک کو چیک کیا

پیر 6 جولائی 2020 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ مراد احمد ہوتی نے گمبٹ بازار کا دورہ کرکے مختلف سبزی و فروٹ،تندور،بیکری اور جنرل سٹورز و مرچنٹ شاپس و بنک کا دورہ کیااورضروریات زندگی اور دیگر کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا تاکہ عوام انھیں آسانی سے خرید سکیںاور کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور ضروری ہدایات جاری کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائے ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں