ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا ضربِ عضب کے 6سال بعد میرانشاہ بازار کے 200متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

پیر 6 جولائی 2020 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے ضربِ عضب کے 6سال بعد میرانشاہ بازار کے 200متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جس کا واضح ثبوت آ ج ان کے مال کے تحفظ کے پیشِ نظر ضربِ عضب میں نقصان کے ازالے کیلئے متاثرہ دکانداروں کا جمع ہونا اور معاوضے دینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ری ویریفیکیشن کا پراسس مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری اہلکار کو رشوت نہ دی جائے تمام دکانداروں کو میرٹ پر ان کے معاوضے دیئے جائینگے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو دکاندار سمیت سرکاری اہلکار کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور، ایم پی اے میر کلام، آقا خان وزیراور پی ٹی آئی صدرنیک محمد بھی موجو د تھے۔ تقریب کے اختتام پر علاقے اور ملک کے امن کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں