اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ‘ احمد نواز

قومی وطن پارٹی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیگی‘ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر راستہ اپنائیں گے‘ مرکزی ترجمان قومی وطن پارٹی

پیر 6 جولائی 2020 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ترجمان احمد نواز خان جدون نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیاں اٹھارویں ترمیم کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، این ایف سی ایوارڈ کا مقصد صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے جبکہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم میں تبدیلیوں کی کوشش کر رہی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

صوبوں کے مضبوط ہونے سے وفاق مضبوط ہوتا لیکن یہ موجودہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہا۔ احمد نواز خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کیساتھ پہلے ہی نا انصافیاں ہو رہی ہیں، کئی اضلاع پسماندگی کی بدترین سطح پر ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومت کے پاس عوام کے ریلیف کیلئے کوئی لائحہ عمل نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر راستہ اپنائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں