جمرود، تنظیم نوجوانان کوکی خیل کی جانب سے کورونا وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ایم پی ٹی شاہد خان افریدی کو توصیفی سندپیش

پیر 6 جولائی 2020 22:34

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) تنظیم نوجوانان کوکی خیل کی جانب سے کرونا وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے سول ہسپتال جمرود کے ایم پی ٹی شاہد خان آفریدی کو توصیف سند دی گئی ،تنظیم نوجوانان کوکی خیل کے رہنماووں محمد عرفان کوکی خیل، ڈاکٹر سرور افریدی، داود مستال خیل، ڈاکٹر عبدلجلیل افریدی، اسلام محمد افریدی، ظہور افریدی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بشرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے رضا کاروں نے شاہد خان آفریدی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عرفان کوکی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف شاہد خان افریدی نے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹ کئے اور دن رات محنت کی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم نوجوانان کوکی خیل نے شاہد خان کو ایوارڈ اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ تنظیم نوجوانان کوکی خیل کورونا وبا کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے مختلف اداروں کے افراد کو بھی ایوارڈ و توصیفی ایوارڈ دے گی، شاہد خان افریدی نے تنظیم نوجوانان کوکی خیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوئی انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مشکل وقت میں وہ قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں