خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرک میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے دو مخصوص پولیس سٹیشنز کے قیام کا اعلان کردیا

منگل 14 جولائی 2020 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرک میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے دو مخصوص پولیس سٹیشنز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پولیس سٹیشنز کے نام پولیس سٹیشنز برائے SNGPLضلع کرک Iاور ضلع کرک IIہیں۔ مذکورہ پولیس سٹیشنز کے تمام اخراجات SNGPLبرداشت کرے گی۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں