باچا خان ایئرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے والی گاڑی نصب

منگل 4 اگست 2020 23:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر سری نگر کا ٹائم دکھانے والی گاڑی نصب کردی گئی۔

(جاری ہے)

باچا خان ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادئیے گئے ہیں،ایئر پورٹ پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے متعلق دستاویزی فلمز بھی دکھائی جارہی ہیں۔ایئرپورٹ پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔اس حوالے سے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کی تقاریر کی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں