صوبے میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیرزادہ

منگل 4 اگست 2020 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ نے خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پولیس نے عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کیلئے فرض شناسی اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے جو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اقلیتی امور نے کہاکہ ملک و قوم کے تحفظ اور صوبے میں امن عامہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں